اسلام آباد: (دنیا نیوز) انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر اپریل 2024 میں جاری کیا تھا۔
فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی60 روپے سے بڑھا کر70 روپے کی جائے گی جبکہ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مقدار سے 10 گنا زائد پنالٹی عائد کی جائے گی۔
فنانس بل کے مطابق سمگلنگ کرنے والوں کو6 سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے جبکہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔