اسلام آباد :(دنیا نیوز ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار601 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے، بجلی کی پیداوار 20 ہزار 99 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7ہزار120 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 590 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار885 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے989 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے172بگاس سے 123اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو20 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔