لاہور:(دنیا نیوز) لیسکو نے صارفین کو بلاجواز ڈٹیکشن بل ڈالنے سے روک دیا گیا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق متعدد صارفین نے شکایات کیں کہ میٹر اتار کر لاکھوں روپے چوری کا کہہ کر بل بھیجے جارہے ہیں، لیسکو کی بیشتر سب ڈویژنوں میں ناجائز ڈٹیکشن بل سامنے آئے ہیں جس پر لیسکو صارفین کوبلاجواز ڈٹیکشن بلز ڈالنےسےروک دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات پر ایس ڈی اوز کو یکطرفہ کارروائی سےمنع کردیا گیا ہے، شکایات پر ایس ڈی اوزچیک میٹرلگا کر لوڈ کے حساب سے بل ڈالیں گے۔
لیسکو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کسی صارف کو تین ماہ سے زائد بل نہیں ڈالا جا سکے گا، میٹر ریڈر ہر ماہ ریڈنگ لیتا ہے، کوئی خرابی ہو تو مانیٹر کرنا ذمہ داری ہے، لیسکو کی بیشتر سب ڈویژنوں میں ناجائز ڈٹیکشن بلز سامنے آئے ہیں جس کے بعد لیسکو چیف نے ڈٹیکشن کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔