کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2404 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے ہوگئی۔