کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2362 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔