لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے گریڈ 1 سے 16 تک 25 فیصد اضافہ کیا گیا ، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ ہوا، نوٹیفکیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر کیا گیا۔
واضح رہے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔