رحیم یار خان: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ملزم مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی پولیس نے خفیہ معلومات پر گرفتاری کیلئے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزم موقع پر دم توڑ گئے، ملزمان کی شناخت ساجد گوپانگ اور منصور کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزموں سے اسلحہ، موبائل فون اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزم قتل، ڈکیتی، پولیس پر حملوں سمیت درجنوں سنگین جرائم میں مطلوب تھے، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ شیدانی کی حدود میں 3 اہلکاروں کو قتل بھی کیا تھا۔