پاکپتن: گلی سے گزرتے ہوئے گھر کی دیوار گر گئی، ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

Published On 11 July,2024 07:36 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں گھر کی بوسیدہ دیوار گلی سے گزرنے والی ماں اور دو بیٹیوں پر آن گری جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دیوار گرنے سے ہلاکتوں کا افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں خاتون اپنی 2 بیٹیوں کے ساتھ کسی کام سے جاتے ہوئے گلی سے گزر رہی تھی کہ گھر کی خستہ حال دیوار ان پر گر گئی، دیوار کے ملبے تلے دبنے سے تینوں موقع پر دم توڑ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو دیوار کے ملبے سے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی، ایک ہی گھر 3 لاشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اورعلاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔