سونا کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ،400روپے فی تولہ مہنگا

Published On 13 July,2024 06:21 pm

کراچی :(ویب ڈیسک ) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 50 ہزار300 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا کی قیمت میں 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار220 روپے ریکارڈ ہوئی، عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 2410 ڈالر ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سونےکا فی اونس بھاؤ 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2430 ڈالر ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزاضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 477 روپے تک پہنچ گئی تھی۔