پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جدید مشینری کی خریداری کیلئے1ارب کےفنڈز منظور

Published On 19 July,2024 01:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد میں اضافے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید مشینری کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جرائم کی بیخ کنی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی بروقت شناخت کیلئے فرانزک ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی میں زیر استعمال ٹیسٹنگ لیبز اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی ضرورت تھی، سالوں پرانی مشینری کی متبادل جدید ٹیکنالوجی لائی جائے گی جس سے ڈی این اے اور دیگر اہم ٹیسٹ کم مدت اور زیادہ درستگی سے دستیاب ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی سے دنوں میں ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائج گھنٹوں میں دستیاب ہوں گے، اگلے مرحلے میں تمام اہم ٹیسٹ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر دستیاب ہوں گے۔