کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہو گیاہے ۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیاہے ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2386 ڈالر کا ہو گیاہے جبکہ اس سے قبل 2373 ڈالر پر فروخت ہو رہا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے ہوگئی تھی۔