کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2470ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔