عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 29 July,2024 05:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2390 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہوگئی۔