کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 27ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی عالمی قیمت 2415ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے ہوگئی۔