وزیراعظم نے پاورسیکٹر کی ڈھا نچہ جاتی اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی

Published On 05 August,2024 11:53 am

اسلام آباد: (دنیانیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نےپاورسیکٹر کی ڈھا نچہ جاتی اصلاحات کےلیےٹاسک فورس قائم کر دی ۔

ٹاسک فورس کےچیئرمین وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری ہوں گے ، نومنتخب معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے۔

کمیٹی میں لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے جبکہ گریڈ 21 کے افسر سید زکریا علی شاہ کمیٹی میں بطور رکن شامل کئے گئے ہیں ۔

ٹاسک فورس میں نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے ارکان شامل ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس ایک مہینے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

یہ ٹاسک فورس آئی پی پیزکے کیپسٹی پیمنٹس میں کمی سے متعلق سفارشات دے گی ، آئی پی پیز سےمتعلق دیگر امور پر بھی ٹاسک فورس کوسفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کمیٹی پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے بھی سفارشات دے گی۔