پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Published On 06 August,2024 09:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 77 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔