کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔