روپے کی قدر میں کمی ، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

روپے کی قدر میں کمی ، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 85 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 60 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔