اسلام آباد :(دنیا نیوز ) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس) کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیا ۔
وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، راشد محمود لنگڑیال ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں راشد محمود لنگڑیال پبلک ایڈمنسٹریشن انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، موبلائزنگ گروپ ریسورس، ڈویلپمنٹ پالیسیس اسٹریٹیجی سمیت اہم انتظامی امور کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گریڈ 21 کے افسر راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن اپنی خدمات دے رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا، گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 25 فروری 2025کو ریٹائر ہونا تھا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔