کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔