کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔