کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 77 ہزار 362 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 361 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد مندی چھا گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.73 روپے سے کم ہو کر 278.70 روپے کا ہوگیا ہے۔