اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
ایف بی آر کی جانب سے ریٹرنز جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 اگست سے بڑھا کر 23 اگست مقرر کی گئی ہے۔
گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 5 دن کی توسیع کی گئی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔