اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) راشد محمود لنگڑیال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اوراعلیٰ افسران نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ کے ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی، انہوں نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔