کراچی:(دنیا نیوز) حکومتی بجٹ اقدامات پر عملدرآمد کیلئے شہر قائد کے دکانداروں کو تاجر دوست سکیم کے تحت نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
تاجر دوست سکیم کے تحت دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس طلب کرلیا گیا، ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے اجرا سے چھوٹے تاجر اور دکاندارشدید پریشان ہیں ، ہر مہینے کی 15تاریخ تک تاجر دوست سکیم کے تحت 60ہزار ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے ۔
دوسری جانب الیکٹرونکس مارکیٹ کے تاجر ایف بی آر نوٹسز سے مشکلات کا شکارہیں ، تاجر برادری نے حکومتی تاجر دوست سکیم کو مسترد کردیا اور تاجر برادری کا تاجر دوست سکیم کے تحت 60ہزار روپے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔