کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ملیر ایکسپریس وے منصوبے کے ساڑھے 27 ارب کا ٹھیکہ مبینہ طور پر گھوسٹ کمپنی کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملیرایکسپریس وے منصوبے کا مبینہ ٹھیکہ گھوسٹ کمپنی کو دیا گیا، خط کی کاپی رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری سندھ کو بھی ارسال کر دی گئی۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک نجی کمپنی اور حکومت سندھ کے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ملی بھگت سے ٹھیکہ دیا، منصوبے کی بولی کےوقت نجی کمپنی کا وجود ہی نہیں تھا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق جو کمپنی رجسٹرڈ ہی نہیں وہ ٹھیکے کے لیے اہل نہیں ہو سکتی۔