اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی مراعاتی پیکیج کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیڈرز میں موجود ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، کسی کو کیش پیمنٹ نہیں ہو گی، کسان یا زمیندار کو بینک اکاؤنٹس کھلوانا ہو گا، قرض ادائیگی براہ راست نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہوگی۔
ٹیوب ویلز کی سولر پینل پر منتقلی کے لیے پاور ڈویژن 20 سے 30 روز کا ٹائم فریم دے گا، ٹیوب ویلز کی ملکیت کے تنازعات کو ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، زمینداروں کے ساتھ کیے گئے حلف نامہ پر نظر ثانی بھی کی جائے گی۔
کیسکو کے فیلڈ فارمیشن کے لوگ ٹیوب ویلز کا ڈیٹا اکھٹا کر کے جمع کریں گے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیسکو کی مینٹگ کی جائے گی۔