کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے جبکہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشترکہ مذمتی قرار داد اراکین اسمبلی علی مدد جتک، بخت کاکڑ، ولی محمد نورزئی، اصغر رند ودیگر پیش کریں گے جبکہ بارشوں سے متاثرہونے والے ضلع واشک کے عوام کی بحالی کی بابت اٹھائے جانے والے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈٹ رپورٹ بھی پیش کریں گے۔