کوئٹہ :(دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے سائنس کالج میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قدیمی درس گاہ میں آتشزدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور سیکرٹری ہائرایجوکیشن کمیشن بلوچستان کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
شاہد رند نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیکر جامع رپورٹ پیش کرے گی،فی الوقت واقعہ سے متعلق کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، قدیمی درس گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہنا کہ انتظامی افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے ،تعلیم اولین ترجیح، متاثرہ کالج کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔