اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا،
وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے اور دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایات کیں۔