وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

Published On 26 August,2024 10:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ملکی اقتصادی صورتحال پر بھی کابینہ غور کرے گی۔