کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔
بلوچستان اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے جبکہ 25اور 26اگست کی درمیانی شب ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی جائےگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشترکہ مذمتی قرارداداراکین اسمبلی علی مددجتک،بخت کاکڑ،ولی محمد نورزئی،اصغررند ودیگر پیش کریں گے ،بارشوں سے متاثرہونے والے ضلع واشک کے عوام کی بحالی کی بابت اٹھائے جانے والے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا جائےگا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آئین کے آرٹیکل 171کے تحت آڈٹ رپورٹ بھی پیش کریں گے۔