سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 671 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 615 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 80 کروڑ 95 لاکھ 93 ہزار 631 روپے مالیت کے 12 کروڑ 13 لاکھ 35 ہزار 86 شیئرز کا لین دین ہوا۔