کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 615 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 286 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 83 کروڑ 32 لاکھ 14 ہزار 326 روپے مالیت کے 14 کروڑ 65 لاکھ 16 ہزار 672 شیئرز کا لین دین ہوا۔