اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈسکوز میں ملازمین کی کمی اور ہیومین ریسورز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈسکوز کو آؤٹ سورسنگ مدنظر رکھ کر ملازمین کی کمی پورا کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کے خاتمے اور کسٹمر کیئر کی دوبارہ سے جانچ پڑتال کی بھی ہدایت کی گئی۔
نائب وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام پرانی آسامیوں پر بھی نظر ثانی کی جائے، نائب وزیر اعظم نے ڈسکوز میں گورننس کے مسائل کو حل کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اظہار کیا۔