اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت میں ہونے والے 23 ویں ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، سیکرٹری خارجہ اور متعلقہ وزارتوں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر ایس سی او کانفرنس کے انتظامات سے متعلق اپ ڈیٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔