لاہور: (دنیا نیوز) پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 50 سے 190 روپے تک کمی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک کمی کی گئی، سب سے زیادہ لاہور سے کراچی کے یکطرفہ کرائے میں 190 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ 7720 سے 7530 روپے کر دیا گیا۔
لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ 180، لاہور سے مورو کا کرایہ 160 روپے کم کر دیا گیا، لاہور سے حیدراباد کا کرایہ 7130 روپے سے کم کر کے 6950 روپے اور مورو کا کرایہ 6360 روپے سے کم کر کے 6200 روپے کر دیا گیا۔
لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2540 سے کم ہو کر 2520 روپے، پشاور کا کرایہ 2670 روپے سے کم کر کے 2620 روپے، ملتان کا کرایہ 2030 سے 1960 روپے، ایبٹ اباد کا کرایہ 2610 روپے سے 2560 روپے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی بس سروس کے ایکسپریس روٹس کا کرایہ 55روپے مقرر
ذرائع کے مطابق لاہور سے بکھر کا کرایہ 2290 روپے سے کم کر کے 2270 روپے، فیصل اباد کا کرایہ 1170 روپے سے کم کر کے 1140 روپے، میاں چنوں کا کرایہ 1260 روپے سے کم کر کے 1220 روپے، سوات کا کرایہ 2860 روپے سے کم کر کے 2820 کر دیا گیا۔
لاہور سے سکھر کا کرایہ 4880 سے کم کر کے 4760 روپے، مظفرگڑھ کا کرایہ 2120 سے کم کر کے 2050 روپے جبکہ لاہور سے خان پور کا کرایہ 3140 سے کم کر کے 3040 کر دیا گیا۔