اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ساتے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی کی قیمتوں میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرادی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا 30 اکتوبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، ستمبر میں سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 30 روپے 29 پیسے فی یونٹ میں پیدا کی گئی۔