بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

Published On 08 August,2024 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔