مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

Published On 20 July,2024 04:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ اور فروخت میں کمی

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی کی جانب سے سی پی پی کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔