اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاور ڈویژن نے 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا 1200 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹ لگانے کی خبر غلط اور گمراہ کن ہے، حکومت اس وقت ایسا کوئی منصوبہ نہیں لگا رہی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حکومت کا مقصد غیر ضروری صلاحیت بڑھانا نہیں بلکہ کارکردگی بہتر کرنا ہے۔