کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے درخواست جمع کروا دی۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی، درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کر چکا ہے جبکہ کے الیکڑک کیلئے مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نے گزشتہ روز 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔