وزیر خزانہ کی امریکی بین الاقوامی مالیات کے اسسٹنٹ سیکرٹری سے ملاقات

Published On 23 October,2024 09:10 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی بین الاقوامی مالیات کے اسسٹنٹ سیکرٹری برینٹ نائمن سے ملاقات کی ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرانے میں امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسسٹنٹ سیکرٹری کو ٹیکس دائرے کو وسیع کرنے پر بریفنگ دی، صوبائی اے آئی ٹی نظاموں کو وفاقی، انفرادی اور کارپوریٹ آمدنی کے ٹیکس کی شرحوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی بریف کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سیکرٹری مالیات کو سبسڈیز میں اصلاحات، توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے بھی آگاہ کیا،اس موقع پر سرکاری کمپنیوں ایس سی اوز کی تشکیل نو پر بھی بات ہوئی۔

دوران ملاقات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی موافقت کی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔