لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کا سستی روٹی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا

Published On 30 October,2024 11:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کا سستی روٹی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

ضلعی حکومت سستی روٹی فروخت کرانے میں ناکام ہوگئی، شہر کے متعدد علاقوں میں روٹی 16 روپے میں فروخت ہونے لگی، متعدد علاقوں میں نان 25 روپے سے 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہر لاہور میں 14 روپے کی سستی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، ایل پی جی 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے فروخت کریں۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 20 روپے میں فروخت کی جائے گی۔