کوئٹہ :(دنیا نیوز) پاک ایران بارڈر کا مسئلہ حل ہونے پر تفتان بارڈر کھول دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ذاتی کاوشوں سے تفتان بارڈر کا مسئلہ حل ہوا اورپاک ایران بارڈر 45 دن کیلئے کھول دیا گیا۔
دوسری جانب تاجر برادری اور زائرین نے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے پاک ایران سرحد پر کشیدگی کے باعث تفتان سرحد کو بند کردیا گیا جسے اب ڈیڑھ ماہ کیلئے کھولا گیا ہے۔