کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2683 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا، اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی، یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔