سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 310 پوائنٹس کی کمی

Published On 20 November,2024 05:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج اتار چڑھاو کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 854 پوائنٹس اضافے سے 96711 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ 100 انڈیکس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 95 ہزار 546 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 24 ارب 75 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 529 روپے مالیت کے 56 کروڑ 53 لاکھ 81 ہزار 751 شیئرز کا لین دین ہوا۔