وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا

Published On 27 November,2024 01:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی ملاقات ہوئی، حکومت کے معاشی اصلاحات کے اقدامات کو سراہا۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے بجٹ میکنگ اور ڈیٹ مینجمنٹ میکانزم کیلئے تکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے معاشی اصلاحات اور ترقی کا سفر جاری ہے۔