وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا عندیہ

Published On 26 November,2024 10:04 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا عندیہ دیدیا۔

وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس شہریوں کو جائز احتجاج کا حق دیتا ہے، اس آرڈیننس کو قانون بنانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ وکلا سے لے کر عام شہری اس آرڈیننس پر بات کرسکتا ہے، اگر اس میں تبدیلی کرنی ہے تو وہ ہوسکتی ہے۔

انوار الحق نے کہا کہ وکلا ، سول سوسائٹی، کونسلرز بیٹھیں، مشاورت کریں، اگر غالب اکثریت یہ چاہتی ہے کہ یہ ختم ہو تو ختم بھی کیا جاسکتا ہے، شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔