درہ خنجراب کو سال بھر تجارت کے لئے فعال کر دیا گیا

Published On 03 December,2024 10:59 pm

خنجراب: (دنیا نیوز) درہ خنجراب کو سال بھر تجارت کے لئے فعال کر دیا گیا۔

درہ خنجراب گلگت بلتستان کو چین سے ملانے والی ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے، درہ خنجراب کے سال بھر کھلنے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ تاریخی طور پر یہ گزر گاہ صرف اپریل سے نومبر تک کھلی رہتی تھی، شدید برف باری کی وجہ سے ہر سال 5 ماہ کیلئے سرحد پار تجارت بند ہو جاتی تھی۔